پاکستانی ڈراما ’درِ نجات‘ سرحد پار مقبول، انڈین جین زی مرکزی کرداروں کی مداح

’درِ نجات‘ کے کرداروں ابو بکر اور زریاب نے انڈین جین زی کو خاص طور پر اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔

انڈیا میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت کوئی نئی بات نہیں ہے۔ زندگی گلزار ہو یا میرے ہمسفر یا میرے پاس تم ہو، ان پاکستانی ڈراموں نے انڈین شائقین کے دل میں گھر کیا۔ اب در نجات نے جین زی میں اپنی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

در نجات کے کرداروں ابوبکر اور زریاب نے سرحد پار بے حد مقبولیت حاصل کی ہے۔ خاص طور پر جین زی تو ان کرداروں کے دیوانے ہیں اور سوشل میڈیا سائٹس پر خوب ریلیں شیر کی جاری ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔

انڈیپنڈینٹ اردو سے بات کرتے ہوئے انڈین جین زی نے اپنے احساسات ظاہر کیے اور بتایا ہے کہ انہیں یہ ڈراما اتنا کیوں پسند ہے اور کس طرح ان کے دل میں اس پاکستانی ڈرامے نے اپنی جگہ بنالی ہے؟

دہلی میں سوشیالوجی کے طالب علم ارہان کا کہنا ہے کہ ’ابوبکر دراصل ایک نرم مزاج، محبت کرنے والے اور خیال رکھنے والا شوہر ہے۔ یہ ہیرو بہت زیادہ وفادار ہے۔

سب سے بڑھ کر وہ کبھی کسی عورت پر اپنی آواز بلند نہیں کرتا، نہ ہی اس کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے۔ مطلب وہ ہر بات برداشت کر لیتا ہے۔‘

 ارہان کے مطابق کہ اس ڈرامے میں ایک دوسرا کردار بھی ہے، جو ہیروئن کا سابقہ بوائے فرینڈ ہے۔ وہ انتہائی زہریلی اور منفی سوچ کا حامل شخص ہے جو اسلام کو بھی منفی انداز میں پیش کرتا ہے۔ اس کے نزدیک بس بہت زیادہ پردہ کرو۔ یہ کرو۔ وہ کرو۔ گویا مذہب صرف پردے تک محدود ہے۔

ارہان نے کہا کہ دوسری طرف ہیرو ابوبکر ہے، جو فطری انداز میں مذہب کی پیروی کرتا ہے۔ اصل مذہب تو یہی ہے کہ اچھا انسان بنو۔ صبر و تحمل سے کام لو۔ ہر بات پر عورت پر آواز بلند نہ کرو۔ عورت کو صرف جسمانی تعلق تک محدود نہ سمجھو۔ اصل بات ایک دوسرے کی عزت اور خیال رکھنا ہے۔

گلدستہ ان  لاکھوں جین زی ناظرین میں سے ایک ہیں، جنہوں نے انسٹاگرام پر ریلز کے ذریعہ ابوبکر کے کردار سے متعارف ہوئی ہیں۔ وہ ابو بکر ’گرین فلیگ‘ کے طور پر دیکھتی ہیں۔

ان کے مطابق: ’یہ کردار نہ صرف  اچھا مرد  ہے  بلکہ خوبیوں کا پورا ایک جہان ہے۔ میری ہندو دوست لڑکیا بھی یہ ڈراما دیکھتی ہیں۔ اس ڈرامے میں اخلاقیات سمیت کچھ ایسی بنیادی انسانی خوبیوں کو پیش کیا  گیا ہے جنہیں لوگ بھول جاتے ہیں یا نظرانداز کرنے لگتے ہیں۔‘

ایک سوال کے جواب میں گلدستہ کا کہنا تھا کہ انسانیت اور اخلاقیات کا تعلق سرحدوں سے کہیں آگے ہے۔ سرحدیں لوگوں کو تقسیم کر سکتی ہیں، لیکن اخلاقیات تو دنیا کے ہر انسان کے لیے مشترک ہیں۔ اس لیے سرحدوں سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لوگ اسے دیکھتے ہیں کیوں کہ یہ اخلاقی اقدار کی بات کرتا ہے۔ یہ ایسی بنیادی باتیں ہیں جن پر ہر شخص کو عمل کرنا چاہیے۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یکم اگست 2026 سے پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینل پر نشر ہونے والے اس ڈرامے کی مصنفہ عمیرہ احمد ہیں اور ثاقب خان اس کی ہدایت کاری کی ہے۔

پاکستانی ڈرامے در نجات کے مناظر انڈیا میں سوشل میڈیا پر اس طرح وائرل ہو رہے ہیں کہ ایسے بہت کم لوگ ہوں گے کہ جن کی ٹائم لائن پر اس ڈرامے کا ذکر نہ ہو۔

اس ڈرامے کی مقبولیت بنگلہ دیش، دبئی اور مالدیپ میں بھی ہے جہاں اس کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ 

انڈیا ایک اور نوجوان طالب علم زاید نے انڈیا اور پاکستان کے ڈراموں کے درمیان فرق بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انڈین ڈراموں، خاص طور پر اسٹار پلس کے ڈراموں میں ساس بہو کے جھگڑے دکھائے جاتے ہیں، جو انہیں پسند نہیں جب کہ پاکستانی ڈراموں میں ایسا نہیں ہوتا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں انڈین فلمیں مشہور ہیں اور پاکستانی ڈرامے انڈیا میں مقبول ہیں۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی