پاکستان کے پچھلے تینوں ادوار بھی کسی نہ کسی طرح موسمیاتی تبدیلیوں کی ہی زد میں آئے تھے لیکن کیا تاریخ کا یہ چوتھا دور بھی اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے؟ سپارکو اور گوگل میپس تو یہی کہانی سنا رہے ہیں۔
ضلع استور گلگت بلتستان کا ایسا مقام ہے جس کی حدود قدرتی انعامات سے مالا مال ہیں۔ نانگا پربت کا روپل چہرہ اور ترشنگ جیسا خوبصورت گاؤں اسی ضلعے کی باؤنڈری میں واقع ہے۔