پاکستان تھر: میلے میں جانے والے یاتریوں پر آسمانی بجلی گرنے سے چھ اموات یہ واقعہ پیر کی شب ضلع تھرپارکر کے گاؤں ساتار کے قریب پیش آیا، جہاں مٹھی شہر سے ایک پیدل قافلہ گاؤں ویڑہی جھپ میں ہندو مذہبی رہنما پاربھرم کی درگاہ پر ہونے والے سالانہ میلے میں شرکت کے لیے جا رہا تھا۔