بلاگ کیا نئے ملی نغمے آپ کے دل پر دستک دیتے ہیں؟ دھنیں سادہ اور ندی کی طرح رواں ہیں۔ ساز کم ہیں جن سے ایک ٹھہراؤ کا احساس ہوتا ہے۔ جیسے زندگی کسی دور دراز کے دیہی ڈیرے پر پیپل کی چھاؤں میں سستانے کا نام ہو۔