کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فائنل میں بارش ہوئی تو کیا ہو گا؟ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل پر بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے کیونکہ موسم کی پیشن گوئی کے مطابق اتوار کو بارش کے ساتھ ساتھ طوفان کا بھی سو فیصد امکان ہے۔