صحت سور کے دل کی انسان میں پیوند کاری کے علمبردار پاکستانی ڈاکٹر ڈاکٹر منصور محی الدین کا کہنا ہے کہ ’ہم اس پر گذشتہ 18 سالوں سے کام کر رہے تھے۔ وہ 18 سال مایوسی کے مختلف مراحل کے ساتھ بندھے ہوئے تھے، ساتھ ہی کامیابیاں بھی ملیں لیکن آخر کار ہم نے یہ کر دکھایا۔‘