ٹیکنالوجی نیورالنک کا انسانی دماغ میں چپ لگا کر شطرنج کھیلنے کا پہلا مظاہرہ ایلون مسک کی برین چپ بنانے والی کمپنی نیورا لنک نے بدھ کے اپنے پہلے مریض کی ویڈیو لائیو سٹریم کی، جس کے دماغ میں چپ لگائی گئی تھی اور وہ اپنے دماغ کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن شطرنج کھیل رہا تھا۔