نقطۂ نظر کیا اقوام متحدہ اپنی طبعی عمر پوری کر چکی ہے؟ بظاہر یہ اقوام عالم کا مشترکہ فورم ہے جہاں تمام ریاستیں برابر ہیں لیکن عملاً یہ دوسری عالمی جنگ کے فاتحین کا بندوبست ہے، جہاں جارج آرویل کے ’اینیمل فارم‘ کی طرح کچھ اقوام کچھ زیادہ برابر ہیں۔