گداگری کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نقد رقم کی بجائے بھیک مانگتے بچوں اور بڑوں کو کھانا فراہم کریں۔
کمشنر لاہور کے مطابق جہاں تک شہر کی دیگر شاہراہوں کو بیگرز فری قرار دیے جانے کا تعلق ہے تو یہ آپریشن مرحلہ وار شروع کیے جارہے ہیں۔ پہلے ان علاقوں اور پھر دوسرے ایریاز میں بھی اس طرح کی حکمت عملی کے تحت بھکاریوں پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی۔