پاکستان پنجاب اور بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں 23 اموات پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع سرگودھا اور بلوچستان کے ضلع گوادر میں ہفتے کو دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 23 افراد جان سے چلے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔