خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو اور دیگر تین افراد، جبکہ ڈیرہ بگٹی میں دو نوجوان کرکٹرز لاپتہ ہوگئے، دونوں واقعات میں اغوا کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان فوج کے مطابق عسکریت پسندوں نے چمن۔کراچی شاہراہ پر چوکی قائم کر رکھی تھی، جہاں اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں کی جا رہی تھیں۔ سکیورٹی فورسز نے ٹرک، بسیں، کاریں اور بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔