دباؤ، پابندیوں اور زمینی حقائق کو تسلیم نہ کرنے پر اصرار نہ صرف پاکستان مخالف مؤقف کو مزید سخت کرے گا بلکہ افغان عوام کی مشکلات میں اضافے اور سلامتی کے چیلنجز کو بھی گہرا کرے گا۔
ستم ظریفی ہے کہ مغرب کی جانب سے افغانستان پر عائد پابندیوں سے سب سے زیادہ خواتین ہی متاثر ہوئی ہیں کیوں کہ وہاں صنفی تفریق میں اضافہ ہوا ہے۔