اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہو رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 18 ستمبر کو 24 حلقوں میں ووٹنگ ہوئی جن میں جنوبی کشمیر اور جموں کے علاقے شامل تھے۔ پہلے مرحلے میں تقریباً 60 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ جموں کے علاقوں میں کشمیر کے مقابلے میں زیادہ ووٹنگ ہوئی۔
کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھنے سے متعلق انڈین سپریم کورٹ کے فیصلے پر سری نگر میں مرکزی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نےمایوسی کا اظہار توکیا ہے لیکن ساتھ ہی وہ یہ لڑائی لڑنے کے لیے پرعزم بھی ہیں۔