سی ای او کے بھارت میں حراست میں لیے جانے سے آگاہ ہیں: ایمار

بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق امت جین کو جمعے کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد پر حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

دبئی میں 3 مارچ 2016 کو زیر تعمیر عمارت پر دبئی کی ایمار پراپرٹیز کا لوگو موجود ہے۔ (تصویر: روئٹرز)

دبئی کی ایمار پراپرٹیز کے ترجمان نے ہفتے کو کہا ہے کہ کمپنی اس میڈیا رپورٹ سے آگاہ ہے کہ گروپ کے چیف ایگزیکٹیو امِت جین کو بھارت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ترجمان نے مزید کہا: ’بھارت میں کمپنی کے کام سے متعلق ایک معاملے میں ایمار کو گروپ کے سی ای او امت جین کے حوالے سے رپورٹس کا علم ہے۔ یہ مسئلہ اب حل ہو چکا ہے اور ہم اس وقت کوئی مزید تبصرہ نہیں سکتے۔‘

دوسری جانب بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق امت جین کو جمعے کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد پر حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس حراست کی وجہ واضح نہیں ہے۔

دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ تعمیر کرنے والی ایمار دبئی کی سب سے بڑی ڈولپر کمپنی ہے۔

دبئی حکومت کمپنی کی آزاد دولت اور فنڈ میں قلیل حصے کی مالک ہے۔ دبئی حکومت کے میڈیا آفس اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کی رپورٹ سے متعلق سوالات کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا