’اعظم، مجھے آسانی سے چھکا نہیں مار سکو گے:‘ مشتاق احمد کا چیلنج

انڈی کی گوگلی میں اعظم خان بنے مشتاق احمد کے مہمان، دیکھیے دونوں میں سے رہا کس کا پلڑا بھاری۔

پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں سیزن اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے لیکن جس کھلاڑی کا کیریئر بہت جلد آگے بڑھتے دکھائی دے رہا ہے آج وہ بنے ہیں ’انڈی کی گوگلی‘ میں انڈپینڈنٹ اردو کے مہمان۔

اعظم خان اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور اس سیزن میں انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے درجنوں چوکے اور چھکے لگائے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 شاید یہی وجہ رہی کے سابق لیگ سپن لیجنڈ مشتاق احمد نے بھی اعظم خان کو چیلینج کر دیا۔

مشتاق احمد نے اعظم خان کو چیلینج کرتے ہوئے کہا کہ ’اعظم ہمارے ہاتھوں میں کھیل کر بڑے ہوئے ہیں۔‘

مشتاق احمد نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میں اگر گوگلی یا لیگ سپن کراؤں تو ’اعظم مجھے آسانی سے چھکا نہیں مار سکو گے۔‘

جس پر اعظم خان کا کہنا تھا کہ ’میرا لیگ سپنر کے خلاف سٹرائیک ریٹ دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔‘

اعظم خان اور مشتاق احمد کے درمیان صرف کرکٹ کا نہیں بلکہ پنجہ آزمائی کا مقابلہ بھی ہوا، اس میں کون فاتح رہا، اس کے لیے دیکھیے یہ ویڈیو۔

ترتیب و ہدایات: عمر فیضان

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ