ٹوئٹر نے حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ انڈیا میں بلاک کردیا

ایک نوٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے جمعرات کو قانونی تقاضا پورا کرتے ہوئے انڈیا میں پاکستانی حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے دیکھے جانے پر پابندی لگا دی ہے۔

روئٹرز نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ امریکہ اور کینیڈا جیسے ممالک میں دیکھے جانے اور رابطے کے لیے دستیاب ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)

ایک نوٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے جمعرات کو قانونی تقاضا پورا کرتے ہوئے انڈیا میں پاکستانی حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے دیکھے جانے پر پابندی لگا دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹوئٹر ضوابط کے تحت یہ ضروری ہے کہ جائز قانوی تقاضے، جیسا کہ عدالتی حکم کے تحت پورے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی جائے۔ 

روئٹرز نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ امریکہ اور کینیڈا جیسے ممالک میں دیکھے جانے اور رابطے کے لیے دستیاب ہے۔

روئٹرز نے ٹوئٹر اور پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تبصرے کے لیے رابطہ کیا، تاہم فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا