اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر إيتمار بن غفير، جو کہ اپنے انتہا پسندانہ نظریات کی وجہ سے بھی جانے جانتے ہیں، جمعے کو ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق بن غفیر کی گاڑی نے سڑک لال سگنل پر کراس کی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
بن غفیر کے آفس کا واقعہ کے بعد کہنا تھا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کے حوالے سے صارفین کی جانب سے متعدد ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں جن میں ان کی گاڑی الٹی دکھائی دے رہی ہے۔
Zionist minister Itamar Ben-Gvir’s car flipped and he is injured! pic.twitter.com/63cnYGytER
— Hussein (@EyesOnSouth1) April 26, 2024
اسرائیلی میڈیا کے مطابق بن غفیر کی بیٹی اور ان کے محافظ بھی ان کے ساتھ موجود تھے جو کہ اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔