ٹرائینگولر ویمن چیمپیئن شپ: بلاسٹرز نے چیلنجرز کو ہرا دیا

پی سی بی بلاسٹرز کے 216 رنز کے جواب میں پی سی بی چیلنجرز کی ٹیم 210 رنز بنا سکی۔

7

پی سی بی بلاسٹر  کی کھلاڑی شاٹ لگاتے ہوئے  ۔ (تصویر: پی سی بی ٹوئٹر اکاؤنٹ)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیرِ انتظام ٹرائینگولر ایک روزہ ویمن چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج کھیلے گئے میچ میں بلاسٹرز کی ٹیم نے چیلنجرز کو چھ رنز سے شکست دے دی۔

اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پی سی بی بلاسٹرز، پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بھی ڈائنامائٹس شامل ہیں۔

لاہور جم خانہ میں آج کھیلے جانے والے میچ میں بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔

بلاسٹرز کی کھلاڑی سدرہ امین نے 153 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ان کی اس اننگز میں 11 چوکے بھی شامل تھے۔

جس کے جواب میں چیلنجرز کی ٹیم 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنا سکی۔

چیلنجرز کی جویریہ رؤف نے 51 نرز بنائے جبکہ کپتان بسمہ معروف 44 رنز بنا سکیں۔

بلاسٹرز کی طوبیٰ حسن اور الماس اختر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ