وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری ایک نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ 11 جولائی سے ڈیزل کی قیمت 13.80 روپے کے اضافے کے ساتھ 323.30 فی لیٹر ہو جائے گی۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت 297.53 سے بڑھ کر 310.71 فی لیٹر ہو جائے گی، جو 13.18 روپے کا اضافہ بنتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 11 جولائی سے ہو گا۔
ڈیزل کی قیمت تین اپریل کو 520.35 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح سے کم ہو چکی ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ 28 فروری کو شروع ہونے کے بعد ڈیزل کی قیمت 281 روپے فی لیٹر سے بڑھنا شروع ہوئی تھی۔
پیٹرول کی قیمت بھی مارچ کے پہلے ہفتے میں 266 روپے فی لیٹر سے بڑھنا شروع ہوئی اور تین اپریل کو 458.41 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔