لندن میں پہلی خودکار ٹیکسی سروس کا آغاز

یہ سروس امریکی کمپنی اوبر اور برطانوی سٹارٹ اپ Wayve نے شروع کی ہے۔

اوبر کی لندن میں شروع کی گئی خودکار ٹیکسی سروس کے لیے استعمال ہونے والی خودکار گاڑی سڑک کنارے کھڑی ہے(اے ایف پی)

لندن میں پہلی بار روبوٹیکسی سروس شروع ہو گئی ہے جس کے تحت مسافر مصنوعی ذہانت سے چلنے والی ان گاڑیوں میں سفر کر سکیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی کمپنی اوبر اور برطانوی سٹارٹ اپ Wayve  نے یہ سروس شروع کی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ان گاڑیوں میں تربیت یافتہ آپریٹر موجود ہو گا جو خود کار ڈرائیونگ کی نگرانی کرے گا۔

اوبر کے مطابق مسافروں کے پاس آپشن ہے کہ وہ چاہیں تو خود کار ٹیکسی کا سفر کریں یا پھر روایتی اوبر سروس کا انتخاب۔

Wayve کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی لندن کی سڑکوں پر 2018  سے آزمائش جاری تھی۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

 

 

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی