برفیلی جھیل میں لگا انوکھا کرسمس ٹری

روس کے سرد ترین خطے سائبیریا میں تین افراد نے انوکھے انداز سے کرسمس منایا۔

دنیا بھر میں کرسمس کے موقعے پر مسیحی برادری مختلف انداز سے کرسمس ٹری سجاتی ہے، لیکن روس کے سرد ترین خطے سائبیریا میں تین افراد نے اس دن کا انوکھے انداز سے منایا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان افراد نے ایک منجمد جھیل پر سے برف کی بھاری پرت ہٹا کر زیر آب کرسمس ٹری نصب کیا۔

منفی درجہ حرارت کے باوجود یہ افراد سوئمنگ سوٹ کے بغیر ہی برفیلی جھیل میں کود گئے، جھیل کی گہرائی میں درخت لگایا اور خوب رقص بھی کیا۔

ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جھیل میں موجود گندگی کے باعث انہیں درخت کو نصب کرنے کے لیے دو بار کوشش کرنا پڑی۔    

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا