نسیم شاہ کا نام عمر کی وجہ سے واپس نہیں لیا: پی سی بی

‏لاہور میں جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے معمول کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی عمر کی تصدیق کی اور یہ عمل چھ دسمبر کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کے انتخاب سے قبل نومبر میں مکمل کر لیا گیا تھا۔

نسیم شاہ کا نام پاکستان سینیئر کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کی درخواست پر واپس لیاگیا ہے، پی سی بی (اے ایف پی)

‏پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا میں نوجوان کرکٹر نسیم شاہ کے حوالے سے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ فاسٹ بالر کا نام آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ  کے لیے پاکستان ٹیم سے زائد العمر ہونے کی وجہ سے واپس لیا گیا ہے۔

‏لاہور میں جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے معمول کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی عمر کی تصدیق کی اور یہ عمل چھ دسمبر کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کے انتخاب سے قبل نومبر میں مکمل کر لیا گیا تھا۔

نسیم شاہ کا نام ورلڈ کپ کے لیے منتخب کردہ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اس ابتدائی سکواڈ میں شامل تھا جو آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ عمر کی  اہلیت پر پورا اترتے ہیں۔ اس ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کی عمر کی اہلیت یکم ستمبر 2000 مقرر کی گئی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

‏پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ 31 دسمبر کو اپنے اعلامیے میں وضاحت کر چکا ہے کہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے نسیم شاہ کا نام پاکستان سینیئر کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کی درخواست پر واپس لیا گیا ہے اور اس کی وجہ صرف’کرکٹ‘ ہے۔

‏پی سی بی نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ نوجوان کرکٹر، کی ساکھ کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

نسیم شاہ کی عمر کو لے کر قومی اور بین الاقوامی میڈیا میں کافی بات ہوتی رہتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ