والدہ کی موت کے غم سے نڈھال نسیم شاہ پاکستان کے لیے کھیلنے کو تیار

 فاسٹ بولر پیدا کرنے کی پاکستانی تاریخ پرانی ہے اور فہرست بھی طویل ہے لیکن اس نوجوان فاسٹ بولر کو آسٹریلیا میں کھیلنے کے دباؤ کو تو خود پر حاوی ہونے سے روکنا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ ان پر اپنے والدہ کی موت کے غم کا بوجھ بھی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے برسبین میں کھیلا جائے گا (اے ایف پی)

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیے جانے والے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ پر یہ دباؤ تو ہے ہی کہ وہ صرف 16 سال کی عمر میں آسٹریلیا کے خلاف ممکنہ طور پر میدان میں اترنے والے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ انھیں اپنی والدہ کی موت کے غم کو بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

اگر نسیم شاہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ 16 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے والے ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے جن میں بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔

 فاسٹ بولر پیدا کرنے کی پاکستانی تاریخ پرانی ہے اور فہرست بھی طویل ہے لیکن اس نوجوان فاسٹ بولر کو آسٹریلیا میں کھیلنے کے دباؤ کو تو خود پر حاوی ہونے سے روکنا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ ان پر اپنے والدہ کی موت کے غم کا بوجھ بھی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نسیم شاہ نے اپنی والدہ کے انتقال کے باوجود پاکستان ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایکزیگٹیو وسیم خان نے سڈنی مارننگ ہیرلڈ کو بتایا ہے کہ نسیم شاہ نے یہ فیصلہ کیوں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’نسیم شاہ نے اپنی فیملی کے ساتھ بات کی ہے اور انھوں نے انھیں بتایا کہ ان کی والدہ انھیں یہاں دیکھنا چاہتی تھیں۔‘

’ہم سب ان کے ساتھ ہیں، ان کا دھیان رکھتے ہیں، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ وہ ٹھیک رہیں۔‘

وسیم خان نے مزید کہا کہ ’ان کے پاس ٹیم میں کچھ ایسے بندے موجود ہیں جن سے وہ بات کر سکتے ہیں اگر نسیم اچھا محسوس نہ کر رہے ہوں، انھوں نے خود رکنے کا فیصلہ کیا۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ