علی زریون سے ایک غیر رسمی انٹرویو اور ان کی شاعری

اس انٹرویو میں علی زریون کو پسند کرنے والے ان کے بارے میں کئی حیرت انگیز باتیں جان سکیں گے۔

علی زریون اس وقت سوشل میڈیا پر نوجوانوں کے مقبول ترین شاعر ہیں۔ ان کی بیشتر نظمیں ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت فیس بک پر کئی لاکھ ویوز حاصل کرتی ہیں۔

وہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے مشاعروں میں بلوائے جاتے ہیں۔ لوگ انہیں چاہتے ہیں اور ان کے بارے میں مزید بھی جاننے کے خواہش مند ہیں۔ چند روز پیشتر وہ اسلام آباد تھے۔ اچانک ملاقات کا پروگرام بنا اور اس ملاقات کو ایک غیر رسمی سے انٹرویو کی صورت دے دی گئی۔ اس انٹرویو میں علی زریون کو پسند کرنے والے ان کے بارے میں کئی حیرت انگیز باتیں جان سکیں گے۔ ان سے کیے گئے چند سوالات درج ذیل ہیں؛

علی زریون کی رسمی تعلیم کہاں تک ہے؟

کیا علی زریون کی شاعری پہ گھر والوں نے کبھی اعتراض کیا؟

کیا علی زریون جون ایلیا کی پیروی کرتے ہیں؟

کیا ان کا نام جون ایلیا کے صاحبزادے کے نام پر رکھا گیا؟

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹک ٹاک شاعری کے بارے میں علی زریون کا موقف کیا ہے؟

علی زریون نے اب تک کتنے عالمی معاشروں میں شرکت کی؟

علی زریون کی پہلی کتاب کب آ رہی ہے؟

کیا یو ٹیوب اور ٹک ٹاک پر علی زریون کا آفیشل اکاؤنٹ موجود ہے؟

سوشل میڈیا نہ ہوتا تو کیا علی زریون اتنے ہی مشہور ہوتے؟

ٹین ایجرز کے شاعر ہونے کی بات پر علی زریون کا رد عمل کیا ہے؟

علی زریون اپنی کتاب کا نام کیوں نہیں بتاتے؟

خاصے کی چیز حسب روایت آخر میں ملے گی۔ علی زریون کی تازہ ترین نظم جو انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کے لیے پڑھی، وہ جامعہ ملیہ، بھارت میں احتجاجی طالب علموں کے لیے کہی گئی ہے۔ انٹرویو دیکھیے اور فیڈ بیک ضرور دیجییے۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی ادب