کیا آپ اپنی سوچوں سے بھاگتے ہیں؟ کیا آپ کو ہر دوسرے گھنٹے کوئی بات کرنے والا چاہیے ہوتا ہے؟ کیا آپ کے پاس اکیلے وقت میں کچھ کرنے کو نہیں ہوتا ۔۔۔ اگر یہ سب ہے تو اکیلا پن آپ کے بس کی بات نہیں، آپ نارمل انسان ہیں۔
پیدائش سے یہ طے ہے کہ میاں مرد، تم ایک سکہ ہو جس نے چلنا ہی چلنا ہے، اس سکے کا دوسرا رخ اگر کوئی ہوا بھی، تو اس کی اہمیت پہلے ہی رخ سے طے کریں گے یعنی ’ویلیو‘ سے، نیٹ ورتھ سے، کہ سکہ ہے کتنے کا؟