نمیبیا ہے کہاں اور کرکٹ وہاں کیسے پہنچی؟

22 لاکھ آبادی والے ملک نمیبیا میں 30 زبانیں بولی جاتی ہیں اور تقریباً 13 مختلف نسلوں کے لوگ وہاں رہائش پذیر ہیں۔

نمیبیا کو پہلے ساؤتھ ویسٹ افریقہ کہا جاتا تھا۔ اس کا رقبہ پاکستان سے زیادہ، آبادی فیصل آباد سے کم اور راولپنڈی کے تقریباً برابر ہے۔

22 لاکھ آبادی والے نمیبیا میں 30 زبانیں بولی جاتی ہیں اور یہاں تقریباً 13 مختلف نسلوں کے لوگ رہائش پذیر ہیں۔

نمیبیا کا نام صرائے نمیب کی وجہ سے نمیبیا پڑا جو80 لاکھ سال سے بھی زیادہ پرانا ہے اور نمیب کا مطلب ہے ’بہت وسیع‘۔

نمیبیا جرمنی کی کالونی تھا، وہاں کرکٹ کا تصور تک نہیں تھا۔ پہلی عالمی جنگ میں جنوبی افریقہ نے یہاں حملہ کیا، قبضہ کیا اور اسی دوران وہاں کرکٹ متعارف کروا دی کیوں کہ جنوبی افریقہ میں طویل عرصے سے کرکٹ کھیلی جا رہی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سوشل میڈیا پر نمیبیا کے حوالے سے روئی والی خبریں چل رہی ہیں کہ نمیبیا نے 2013 میں پاکستان سے روئی کا سودا نہیں کیا، اس خبر کی تصدیق اب تک کہیں سے نہیں ہو سکی۔ ہاں نومبر 2019 میں نمیبیا نے پاکستان کو ہاتھی بیچنے کا پروگرام کینسل کر دیا تھا۔

ماحولیات پر نمیبیا بہت دھیان دیتا ہے اور یہاں کا 40 فیصد سے زائد علاقہ وائلڈ لائف والوں نے سکون سے سنبھالا ہوا ہے، جس میں دنیا کے سب سے زیادہ چیتوں کی آبادی بھی موجود ہے۔

ہالی وڈ کی بہت سی فلموں کی شوٹنگ بھی یہاں ہوئی، جن میں سے چند یہ ہیں:

 A Space Odyssey (1968), Mad Max: Fury Road (2015), Flight of the Phoenix (2004)

لطف کی بات یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کبھی نمیبیا کے نام کو ٹھیک طرح سے ادا نہیں کر سکے۔ میڈیا میں یہ خبر بھی کافی چلی۔ وہ ہمیشہ اسے numbia (نمبیا) کہتے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا