سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر گذشتہ 24 گھنٹوں سے صارفین مصنوعی ذہانت کے سرچ انجن گروک سے ایک دلچسپ سوال پوچھ رہے ہیں: ٹوئٹر پر سب سے پہلے اکاؤنٹ کس نے بنایا تھا اور پاکستان سے اس پلیٹ فارم کا ابتدائی صارف کون تھا؟
آسان الفاظ میں صارفین یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایکس کا پہلا ’او جی یوزر‘ (ابتدائی صارف) کون تھا اور اس نے کب اس پلیٹ فارم پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا۔
ٹوئٹر کا پہلا صارف کون تھا؟
گروک کے مطابق ٹوئٹر کا پہلا اکاؤنٹ اس کے بانی جیک ڈورسی نے 21 مارچ 2006 کو بنایا تھا۔
ان کی یوزر آئی ڈی 12 تھی اور اسی روز انہوں نے اپنی پہلی ٹویٹ بھی کی تھی، جس میں لکھا تھا: ”Just setting up my twttr“ یہ مختصر پیغام ٹوئٹر کی تاریخ کی پہلی ٹویٹ کے طور پر مشہور ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2022 میں جیک ڈورسی کی اس پہلی ٹویٹ کو تقریباً تین کروڑ ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔
پاکستان سے ابتدائی صارف کون تھا؟
پاکستان میں بھی کچھ صارفین نے ٹوئٹر کے ابتدائی دور میں ہی اس پلیٹ فارم پر اکاؤنٹس بنا لیے تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عواب علوی کا شمار پاکستان کے ابتدائی صارفین میں ہوتا ہے۔
انہوں نے 27 اپریل 2007 کو اپنا اکاؤنٹ بنایا اور اسی روز پہلی پوسٹ بھی کی۔
تاہم ابتدائی صارفین کا مکمل اور مستند ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کے باعث یہ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ پاکستان سے سب سے پہلے کس شخص نے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بنایا تھا۔
ٹوئٹر اب ایکس بن چکا ہے اور اس کے ابتدائی دنوں کے صارفین کے ساتھ ساتھ نئی نسل بھی اس پلیٹ فارم کا حصہ ہے۔
کچھ لوگوں کے لیے ٹوئٹر کا مطلب مختصر پیغامات اور بریکنگ نیوز تھا تو کچھ نے ایکس کے دور میں پہلی بار اس پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنایا۔