گوجرانوالہ: ’قرآن محل‘ جہاں ایک لاکھ سے زائد قرآنی نسخے موجود ہیں

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کلیم اللہ نے بتایا کہ ’میرے والد صاحب نے برسوں پہلے قرآن پاک کو لکھا اور اب میں یہاں اس کی حفاظت کر رہا ہوں۔‘

گوجرانوالہ کے نواحی علاقے لدھے والا وڑائچ میں واقع قرآن محل میں ایک لاکھ سے زیادہ نئے اور پرانے قرآنی نسخے محفوظ ہیں جن کی زیارت کرنے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔

قرآن محل میں موجود کلیم اللہ نے بتایا کہ وہ اس جگہ کے خادم ہیں اور ان کے والد نے برسوں پہلے قرآن پاک کو کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر 10 سالوں کی محنت کے بعد ہاتھ کی لکھائی سے تیار کیا تھا۔

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کلیم اللہ نے بتایا کہ ’میرے والد صاحب نے برسوں پہلے قرآن پاک کو لکھا اور اب میں یہاں اس کی حفاظت کر رہا ہوں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’جب میرے والد صاحب نے قرآن پاک لکھنے کا فیصلہ کیا تو اس وقت اتنے وسائل نہیں تھے۔

’انہوں نے خصوصی طور پر بیلجیئم سے کاغذ منگوایا تاکہ وہ اس پر قرآن پاک لکھ سکیں مگر چونکہ کاغذ کا سائز چھوٹا تھا اس لیے انہوں نے چار کاغذوں کو ملا کر ایک ورق تیار کیا اور اس پر اس قرآن پاک کو لکھنا شروع کیا۔

’قرآن پاک کی لکھائی کے دوران میرے والد صاحب کے کچھ دوست بھی ان کے ساتھ تھے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کلیم اللہ نے مزید بتایا کہ زعفران، کستوری، آب زم زم اور عرق گلاب کی سیاحی بنا کر اس سے قرآن پاک کو لکھا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس قرآن محل میں ایک لاکھ سے زائد قرآن پاک کے نسخے موجود ہیں۔

’جن قرآن پاک کو لوگ شہید سمجھ کر پانی میں بہا دیتے ہیں یا دفنا دیتے ہیں یہاں پر ان کی جلدیں تیار کر کے انہیں بہتر حالت میں محفوظ کیا جاتا ہے۔‘

ان کے مطابق دور دراز سے لوگ اس قرآن محل کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے خصوصا قرآن محل کی زیارت کے لیے آئے ہوئے شہری کا کہنا تھا کہ یہاں پر پہنچ کر دل کو سکون ملتا ہے، انسان دنیاوی پریشانیوں سے چھٹکارا محسوس کرتا ہے اور اس کو کل بھی سکون حاصل ہوتا ہے۔

گوجرانوالہ کے ایک اور رہائشی نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے جب پتہ چلا کہ یہاں پر قرآن محل موجود ہے تو میں دو دن پہلے یہاں آیا اور یہاں پر پہنچ کر مجھے ذہنی اور قلبی سکون حاصل ہوا میں تمام لوگوں سے کہوں گا کہ وہ یہاں پر اپنی دنیاوی معاملات کو چھوڑ کرآئیں اور سکون حاصل کریں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ادب