پی سی بی نے عمر اکمل کو انٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کر دیا

عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا اور وہ 31 مارچ 2020 تک جواب جمع کروا سکتے ہیں۔

عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا۔ (اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو پی سی بی کے انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی دو مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر چارج کر دیا ہے۔

پی سی بی کے ایک بیان کے مطابق ان کا انٹی کرپشن کوڈ کا آرٹیکل 2.4.4 کہتا ہے کہ کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنا جرم ہے۔

عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا۔ 14 روز تک نوٹس کا تحریری جواب جمع کروانے کے لیے عمر اکمل کے پاس 31 مارچ 2020 تک کا وقت ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر سزا چھ ماہ سے تاحیات پابندی مقرر ہے۔

عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ