گیم آف تھرونز کی سات طاقتور خواتین

معروف عالمی ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کا آٹھواں اور آخری سیزن 14 اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔ اس ڈرامے کی سات بہترین خواتین اداکاراوں کی اہمیت کی وجہ سے درجہ بندی

7

1۔ ڈرامے میں نام: سرسی لینسٹر

اصل نام: لینا ہیڈی

لوہے کے تخت پر بیٹھی ’پاگل ملکہ‘ کا خطاب پانے والی لینا ہیڈی اب تک کے سات سیزنز میں اپنے تین بچوں کو مرتا دیکھ چکی ہیں، اپنے بھائی/محبت کرنے والے کو نکال چکی ہیں، اپنے شوہر (کینک رابرٹ) کو قتل اور اپنے بھائی (ٹیرین) کو کئی مرتبہ مارنے کی کوشش کر چکی ہیں۔ اس منفی کردار کے باوجود  لینا ہیڈی کی کارکردگی کی وجہ سے آپ شاید  اب بھی اس ویسٹروز  کی ملکہ کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہوں گے۔ ٹی وی پر اتنے پیچیدہ کردار  کی وجہ سے انہیں بہترین تھرون اداکارہ قرار  دیا جا  رہا ہے۔