پشاور زلمی کی کرکٹر بچیاں لاہور کی ٹریننگ پِچ پر

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خیبرپختونخوا کی بچیوں نے کامران اکمل اور وہاب ریاض سے کھیل کے گُر سیکھے۔

لاہور میں امریکی کونسل خانے نے پشاور زلمی فاؤنڈیشن، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی معاونت سے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی بچیوں کے لیے تین روزہ کیمپ لگایا۔

پشاور اور چارسدہ سے دو ٹیمیں شامل ہوئیں جن میں سے ایک پشاور زلمی کی جانب سے تھی۔

ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل اور وہاب ریاض بھی آئے۔ بچیوں نے ان کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلا، سیلفیاں بنوائیں اور آٹوگراف لیے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو