انڈپینڈنٹ اردو اس سال بھی پشاور زلمی کا ڈیجیٹل پارٹنر

27 جنوری سے 27 فروری تک کھیلے جانے والے پی ایس ایل 7 میں انڈپینڈنٹ اردو پشاور زلمی کا برانڈ پارٹنر ہوگا۔

پی ایس ایل 6 میں  بھی انڈپینڈنٹ اردو پشاور زلمی کا پارٹنر رہا (پشاور زلمی)

پاکستان کے مقبول ترین ٹی 20 ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں انڈپینڈنٹ اردو اس سال بھی پشاور زلمی کا ڈیجیٹل پارٹنر ہوگا۔

اس سے قبل انڈپینڈنٹ اردو پی ایس ایل 6 میں بھی پشاور زلمی کا برانڈ پارٹنر رہا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سال پی ایس ایل کے میچز 27 جنوری سے 27 فروری تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

اس سال بھی کراچی، کوئٹہ، ملتان، اسلام آباد، لاہور، پشاور کی پانچ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

2019 میں لانچ ہونے والے بین الاقوامی  میڈیا ادارے انڈپینڈنٹ اردو نے تین سال سے بھی کم عرصے میں پاکستان اور دنیا بھر میں اپنی کوریج کی وجہ سے ایک مقام بنایا ہے۔

پی ایس ایل کے حوالے اس کی رپورٹس، تجزیوں اور وی لاگز کو کافی پذیرائی ملی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ