جنہیں ایوارڈ ملے ہیں وہ انعام پا کے بھی شرمسار رہیں گے اور جنہیں ایوارڈ نہیں ملے وہ انعام ملنے والوں کو دیکھ دیکھ کے شرمندہ ہوتے رہیں گے۔ بقول شخصے ’شرمندگی ہی شرمندگی ہے، یہ بھی کوئی زندگی ہے؟‘
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی جیتنے والوں کو انعامی رقم نہیں دیتی لیکن بہت سے ممالک اپنے کھلاڑیوں پر طلائی، چاندی یا کانسی کے تمغے جتنے پر انعامات کی بارش کر دیتے ہیں۔