اگرچہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی جیتنے والے ایتھلیٹس کو انعامی رقم نہیں دیتی لیکن بہت سے ممالک اپنے کھلاڑیوں پر طلائی، چاندی یا کانسی کے تمغے جتنے پر انعامات کی بارش کر دیتے ہیں۔
ان انعامات میں زیادہ تر رقم پیش کی جاتی ہے لیکن بعض ممالک فاتح کھلاڑیوں کو ہیرے، سونا، مہنگی گاڑیاں، مفت سفر، تمام عمر مفت کھانا، گائے، اپارٹمنٹس اور لازمی فوجی سروس سے چھوٹ بھی دیتے ہیں۔
ہم بعض ممالک کی جانب سے اولمپکس میڈلز جیتنے والے ایتھلیٹس کو ملنے والے انعامات پر نظر ڈالتے ہیں۔
جنوبی کوریا
کوریا کی حکومت کوئی بھی اولمپک تمغہ جیتنے پر کھلاڑیوں کو 18 ماہ کی لازمی فوجی سروس سے استثنیٰ دیتی ہے۔ جنوبی کوریا میں تمام صحت مند مردوں کے لیے 28 سال کی عمر تک فوجی سروس حاصل کرنا ضروری ہے۔
2018 میں جکارتہ میں ایشین گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنے پر سٹار فٹبالر سون ہیونگ من کو بھی یہ چھوٹ دی گئی تھی۔
ٹوکیو گیمز میں ملک کے چھ تیر اندازوں کو ہنڈائی نے لگژری کاریں تحفے میں دی تھیں۔
پولینڈ
پولینڈ میں انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والوں کو 63 ہزار ڈالر کا نقد انعام، دو کمروں کا اپارٹمنٹ، ایک ہیرا، ایک پینٹنگ اور چھٹی کا واؤچر ملتا ہے۔
چاندی اور کانسی کا تمغہ جیتنے والوں کو نقد رقم اور دیگر تحائف سے نوازا جاتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انڈونیشیا
تین سال قبل ٹوکیو میں بیڈمنٹن ویمنز ڈبلز گولڈ جیتنے والی ایتھلیٹس کو ایک نجی پراپرٹی ڈویلپر نے نئے مکانات اور وشل میڈیا انفولنسر نے تمام عمر میٹ بال ڈش فراہم کرنے کا عہد کیا تھا۔
ان میں سے ایک ایتھلیٹ کو ضلعی انتطامیہ کے سربراہ نے پانچ گائیں، ایک پلاٹ اور ایک گھر کا وعدہ بھی کیا تھا۔
ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری کمپنی نے ان کھلاڑیوں کو تین کلو گرام سونا دینے کا وعدہ کیا تھا۔
سیاحت کے وزیر نے کہا کہ وہ ملک کے پانچ اہم سیاحتی مقامات پر مفت تعطیلات کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
اردن
اردن کے ایتھلیٹ احمد ابو غوش نے ریو میں تائیکوانڈو میں مردوں کے 68 کلوگرام ڈویژن میں ملک کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیتا تو قومی اولمپک کمیٹی نے انہیں ایک لاکھ دینار اور ان کے کوچ کو 50 ہزار دینار انعام دیا۔
احمد ابو غوش کو مقامی کمپنیوں کی طرف سے بھی بہت سے دوسرے انعامات اور تحائف بھی ملے جن میں ایک کار اور ایک لگژری گھڑی بھی شامل تھی جبکہ شاہ عبداللہ دوم نے انہیں سب سے بڑے شہری اعزار ’فرسٹ کلاس آرڈر آف ڈسٹنکشن‘ سے نوازا۔
فلپائن
ویٹ لفٹر ہیڈیلین ڈیاز کو ٹوکیو اولمپکس میں ملک کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیتنے کے لیے دو پراپرٹیز اور فلپائن کی مسلح افواج میں سٹاف سارجنٹ کے عہدہ بطور انعام دیا گیا۔
فلپائن کی اولمپک کمیٹی کے صدر ابراہم ٹولینٹینو نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ پہلے بھی تمغہ جیتنے والوں کو اپنے خرچ پر گھر اور پلاٹ دے چکے ہیں۔
عراق
حکام کے مطابق عراق کے فٹ بال کھلاڑیوں کو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے پر ہر کھلاڑی کو 90 لاکھ دینار اور ایک ایک پلاٹ دیا گیا۔
ویٹ لفٹر علی عمار یاسر کو گیمز کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد ایک کار اور ایک پلاٹ ملا۔ تمغہ لانے پر انہیں 10 لاکھ ڈالر انعام کا وعدہ کیا گیا۔
ملائیشیا
پیرس میں اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے ملائیشیا کا پہلے ایتھلیٹ خالی ہاتھ نہیں لوٹے جن کو ڈیلیوری اور ٹرانسپورٹ کمپنی ’گریب‘ نے ایک سال کے مفت کھانے کے آرڈرز کا وعدہ کیا ہے۔
ملائیشین حکومت نے کہا کہ انہیں ایک ایس یو وی کے ساتھ ساتھ پراپرٹی ڈویلپر ٹاپ ریزیڈنسی سے ایک لگژری اپارٹمنٹ بھی ملے گا۔
انڈیا
جب نیرج چوپڑا نے ٹوکیو میں جیولن گولڈ جیتا تو انہیں ایئر لائن انڈیگو کی طرف سے ایک سال کے لیے لامحدود مفت ہوائی سفر اور ایک تاجر کی جانب سے ایک نئی سات سیٹوں والی ایس یو وی کا وعدہ کیا گیا۔
سنگاپور
جوزف سکولنگ نے 2016 میں ریو گیمز میں مائیکل فیلپس کو 100 میٹر بٹر فلائی گولڈ میں شکست دے کر تاریخ رقم کرنے کے بعد رائیڈ ہیلنگ سروس ’گریب‘ نے انہیں اور ان کے خاندان کے لیے ایک سال کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کی پیشکش کی، جسے اس نے ایک نابینا مالش کرنے والے اور ایک پیرا کے ساتھ شیئر کیا۔ تیراک
سنگاپور ایئر لائنز نے بھی انہیں 10 لاکھ میل تک مفت ہوائی سفر کی پیش کش کی جب کہ حکومت طلائی تمغہ جتنے والے کھلاڑیوں کو 10 لاکھ سنگاپور ڈالر دیتی ہے۔
ہانگ کانگ
ہانگ کانگ کی حکومت نے پیرس کے گولڈ میڈل جیتنے والے فینسرز ویوین کانگ اور چیونگ کا کو شہر کے ایم ٹی آر سب وے سسٹم کے لیے زندگی بھر کے سفر کے ٹکٹ دیے اور دیگر تمام تمغے جیتنے والوں سے بھی یہی وعدہ کیا۔
ہانگ کانگ جاکی کلب انفرادی گولڈ میڈلسٹ کو 60 لاکھ ہانگ کانگ ڈالر بھی دیتا ہے۔
جمنازیم چین پیور نے پیرس میں مقابلہ کرنے والے ہانگ کانگ کے تمام 35 کھلاڑیوں کو تاحیات رکنیت کی پیشکش کی ہے جب کہ ہانگ کانگ کی کیتھے پیسفک ایئر لائن نے کہا کہ وہ تمام تمغے جیتنے والوں کو ایک سال کے لیے بزنس کلاس کا مفت سفر فراہم کرے گی۔