بلاگ سعودی عرب میں شطرنج اور مہکتی کافی سمیٹے ایک رات میں آس پاس دیکھتا ہوں تو کئی صوفے آباد ہو چکے ہیں۔ لوگ مقامی ہیں، گپ شپ میں لگے ہیں اور سمجھ یہ آتی ہے کہ جس جگہ میری موجودگی ہے وہ ایک ماڈرن قہوہ خانہ ہے جہاں سگریٹ نوشی جائز ہے اس لیے بہت دنیا کا پسندیدہ مقام ہے۔