پاکستان اسلام آباد چڑیا گھر:محکمہ جنگلی حیات کا ریچھوں کو اردن بھیجنے سے انکار مرغزار چڑیا گھر میں موجود بیمار بھورے ریچھوں کے جوڑے کو اردن منتقل کیا جانا تھا تاہم محکمہ جنگلی حیات اور وزارت موسمیاتی تبدیلی نے عین روانگی سے قبل ان کو بھجوانے سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔