سیریز کا پہلا میچ اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں دن ایک بجے کھیلا جائے گا جبکہ انگلینڈ اپنا پہلا میچ 20 اکتوبر کو اسی میدان پر میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔
سات میچز پر مشتمل اس سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جس کے بعد ٹورنامنٹ لاہور منتقل ہوگا جہاں باقی لیگ میچز اور فائنل کھیلا جائے گا۔