آئرلینڈ کا پہلا دورہ پاکستان، جنوری میں تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز 20، 22 اور 24 جنوری کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ 16 جون 2024 کو ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی سے ہاتھ ملا رہے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

آئرلینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم پہلی بار جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں وہ ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تیاری کے لیے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ آئرش ٹیم 9 جنوری کو لاہور پہنچے گی، جہاں وہ مجموعی طور پر چھ وائٹ بال میچز کھیلے گی، جن میں تین ون ڈے انٹرنیشنل جبکہ تین پاکستان شاہینز کے خلاف ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز 20، 22 اور 24 جنوری کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل آئرش ٹیم 13 سے 17 جنوری تک پاکستان شاہینز کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئرلینڈ کا گذشتہ سال اگست میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ طے تھا، تاہم میزبان ٹیم کے مصروف بین الاقوامی شیڈول کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں پی سی بی اور کرکٹ آئرلینڈ نے آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے پیش نظر صرف 50 اوورز کے فارمیٹ پر توجہ دینے پر اتفاق کیا۔

آئندہ ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کریں گے۔

آئرلینڈ ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے 26 فروری سے 21 مارچ تک جنوبی افریقہ اور نمیبیا میں ہونے والے 10 ٹیموں کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ