شمشال کی ثمانہ، دیر کی ثمر اور پشاور کی جنت کا ایک ہی جواب سامنے آیا: ’ایڈوینچر آزادی کی طرف ایک قدم، روح کو پر سکون رکھنے اور نئے معرکوں کو سر کرنے کا نام ہے۔‘
چار جنت نظیر وادیوں پر مشتمل وادیِ شمشال کی خاص بات خدمتِ خلق کا جذبہ ہے اور شاندار نظام ’نومس‘ کے تحت تمام تعمیراتی منصوبے مل کر مکمل کیے جاتے ہیں۔