پردہ

افغانستان: برقعے کے احکامات کے بعد خواتین ’خوفزدہ‘

کابل میں طالبان کے احکامات کے بعد اتوار کو خواتین نے روایتی قدامت پسند مسلم لباس پہنا ہوا تھا۔ زیادہ تر نے روایتی حجاب پہنا تھا، جو ہیڈ سکارف اور لمبے لباس یا کوٹ پر مشتمل تھا، لیکن طالبان رہنما کی ہدایت کے مطابق بہت کم  نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے۔