ورلڈ اکنامک فورم کی ’فیوچر آف جابز رپورٹ‘ سمیت معروف عالمی جائزوں کے مطابق، ٹیکنالوجی سے متعلق مہارتوں، خصوصاً مصنوعی ذہانت اور بڑے ڈیٹا سے جڑی صلاحیتوں کی طلب آنے والے برسوں میں تیزی سے بڑھے گی اور یہ روایتی مہارتوں پر سبقت لے جائیں گی۔
پاکستان کے لیے خود اپنی آبادی کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت کم ہوتی جا رہی ہے۔ اس کے اثرات گندم کی قلت کے علاوہ پھلوں اور دالوں سمیت ضروری اشیائے خوردونوش کی درآمد کی شکل میں پہلے ہی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔