سیاسی محاذ پر، ریاست کو وفاق نواز بلوچ قوم پرستوں کے ساتھ دوبارہ رابطے استوار کرنے کی ضرورت ہے جن کی جڑیں عوام میں موجود ہیں، اور انہیں مرکزی دھارے کے میڈیا اور پارلیمنٹ دونوں میں مناسب جگہ فراہم کرنی چاہیے۔
رواں ہفتے صوبے کے مختلف علاقوں میں ایک ہی روز میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے نو مختلف واقعات ہوئے، جن کی ذمہ داری مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔