اجرک

سندھی اجرک بھی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئی؟

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گِل کی جانب سے ایک ٹی وی ٹاک شو میں بلاول بھٹو زرداری کے اجرک کے ڈیزائن والے فیس ماسک کو 'صوبائی ماسک' قرار دینے پر سوشل میڈیا پر سندھ کے باسیوں کی جانب سے کافی سخت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔