پاکستان نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو بنگلہ دیش کی تجارت کے لیے چین اور وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی کا گیٹ وے بنانے کی پیشکش کی۔
کراچی بندرگاہ
وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ پر عالمی مارکیٹ کے بڑے پلیئر یو اے ای کی موجودگی سے عالمی منڈیوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق مثبت تاثر جائے گا، جبکہ اماراتی کمپنی ٹرمینل کو مزید ترقی بھی دے گی۔