دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ انڈیا کا افغان سرزمین سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تعاون کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ شدت پسندوں، بشمول داعش خراسان کے خلاف پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کے نتیجے میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔