امریکہ کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے دن بدن زور پکڑ رہے ہیں، جہاں اہم مطالبہ ہے کہ یونیورسٹیاں اسرائیلی جارحیت کے لیے فنڈنگ فراہم کرنے والی کمپنیوں میں سے اپنے شیئرز ختم کریں۔
واشنگٹن میں ہونے والے احتجاج میں افراد ہر عمر، ہر نسل، ہر علاقے کے تھے۔ سب کے ہاتھوں میں یا تو فلسطینی جھنڈے تھے یا ایسے پلے کارڈ جن پر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ تھا۔