مبصرین کا ماننا ہے کہ خطے کی تمام پارٹیوں کے حصے بخرے کیے جا سکتے ہیں نیشنل کانفرنس کے نہیں، جس کے ووٹر دہائیوں سے اس سے چمٹے ہوئے ہیں اور مرکز بھی پارٹی سے غداری نہیں کر سکتا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اوپندرکمار اگروال نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ مشرا کو کئی گھنٹے جاری رہنے والی پوچھ گچھ کے دوران تعاون نہ کرنے اور سوالات کے گول مول جواب دینے پر گرفتار کیا گیا۔