تحفے کی قیمت اگر پہلے ہی پتہ ہو تو پھر احساس غائب ہو جاتا ہے، خریداری پیچھے کھڑی دُم ہلا رہی ہوتی ہے۔
اردو کو اصل میں ہم نے امریکہ بنایا ہوا ہے۔ آپ دیکھیے، جیسے ٹرمپ کہتے ہیں میک امریکہ گریٹ اگین اور اس کے بعد جو کرتے ہیں وہ صرف انہیں اپنی نظروں میں گریٹ بناتا ہے، اسی طرح ہمارے یہاں اردو میں ہو رہا ہے۔