اپنا ڈرائنگ روم یا بڑے بڑے ہوٹلوں کی لابی دیکھ لیں، فاصلہ اتنا ہے کہ دو معزز انسان اونچا بولے بغیر بات ہی نہیں کر سکتے، یہ کیا طریقہ ہے؟
بے نیازی اگر ہو تو اس کا کم از کم انسانی پیمانہ یہ ہے کہ آپ کسی کو جوابدہ ہونے کے بارے میں نہ سوچیں، کسی کا دل دکھ جانے کی پرواہ آپ کو نہ ہو اور لوگ آپ کے بارے میں کیا پسند کرتے ہیں کیا نہیں کرتے، وہ سب آپ کی بلا جانتی ہو۔