اعداد و شمار فراہم کرنے والے ادارے کیپلر کے مطابق منگل کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد ایک ہفتے کی کم ترین سطح یعنی آٹھ تک گر گئی۔
سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری باقر ذوالقدر نے کہا کہ امریکہ آئندہ کبھی ایران کو دھمکی نہ دے، جنگ اور ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرے جب کہ جنگ سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔